کولکاتہ26جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) بی جے پی صدر امت شاہ کل دو دن کے دورہ بنگال پر یہاں پہنچیں گے۔ پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے آج اس کی اطلاع دی ۔ اس سفر کے دوران شاہ کا پرولیا میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرنے کا پروگرام ہے جہاں دو بی جے پی کارکنان کی تین ہفتے پہلے قتل کر دیا گیا تھا ۔ریاستی بی جے پی جنرل سکریٹری باسو کے مطابق امیت شاہ کل صبح یہاں پہنچیں گے اور ان کا پارٹی کی سوشل میڈیا سیل’ کے ساتھ’ بند کمرے‘میں اجلاس کے بعد پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرنے کا پروگرام ہے۔انہوں نے بتایا کہ شاہ شہر کے دیگر آر ایس ایس کے نام نہاد دانشوروں کی ایک میٹنگ کو بھی خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وہ ایک جلسہ عام کے لئے پرولیا جائیں گے اور وہاں ان بی جے پی کارکنوں کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کریں گے جن کا مبینہ’ قتل‘ کردیا گیا تھا۔ دو جون اور 31 مئی کو دو بی جے پی کارکن دلال کمار اور 20 سالہ ترلوچن مہتو پھانسی کے پھندے سے لٹکتے ہوئے مردہ ملے تھے۔ جس کے متعلق یہ شبہ ظاہر کیا جارہاہے کہ ان کا قتل کردیا گیا ہے ۔